Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش فارمنگ کیلئے 50ارب ریال کے منصوبے

ریاض۔۔۔۔وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب 2018کے آخر میں فش فارمنگ حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔ سیکریٹری احمد العیادہ نے بتایا کہ اس شعبے میں 2030تک 50ارب ریال کے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام ہے۔ یہ منصوبے سعودی وژن 2030کے تناظر میں ہونگے۔ فی الوقت مچھلیوں کی افزائش کے شعبے میں 6ارب ریال کے منصوبے ہیں۔وزارت زراعت 2لاکھ اسامیاں بھی پیدا کرینگی۔العیادہ نے مملکت میںفش فارمنگ کیلئے عالمی تقاضوںکے حوالے سے خصوصی فورم سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ سال رواں کے آخر میں بہترین فارم کا ایوارڈ بھی مل جائے گا۔

شیئر: