Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے کیمپس میں ہزاروں افراد کے لیے افطار کا اہتمام

سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بے گھر فیملیز کے لیے سینٹرل کچن کے ذریعے 24 ہزار کھانوں کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ سعودی فنڈ ریزنگ کمپین کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے اور اس سے کھانے اور فیول کی شدید کمی کی شکار فیملیز جو کیمپس میں رہ رہی ہیں انہیں روزمرہ کی اہم اشیاء فراہم کرنا ہے۔
کئی افراد رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کے لیے اس کھانے پر انحصار کرتے ہیں اور سینٹرل کچن اس خطے میں انسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔
امداد حاصل کرنے والے افراد نے مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر دی جانے والی یہ سپورٹ عوام کے درمیان شاندار انسانی رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ کوششیں کے ایس ریلیف کی اُن بڑے پروگراموں کی کڑی ہیں جن کا مقصد غزہ کی پٹی میں فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا اور بحران کا شکار افراد کی زندگی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

 

شیئر: