Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہیں،نواز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسزکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا۔نیا ریفرنس دائرکرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا۔ پہلے6 ماہ میں کون سی چیزثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہوجائے گی۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ رینٹل پاور، کوٹیکنا، این آئی سی ایل جیسے کیسزہیں جن پرکرپشن ثابت ہوئی لیکن سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس سن نہیں جارہے۔ ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی کچھ نکالا جا رہا ہے۔ صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی نے 1937 سے نوازنا شروع کیا اگر حساب لینا ہے تو 1937 سے لیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے عامر لیا قت حسین ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے چند سال پہلے کوشش کی تھی ۔، تحریک انصاف بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لئے ہے۔وہاں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں۔ ایک سوال پرنے کہا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے۔جب توقع ہی اٹھ گئی غالب تو کیا گلہ کرے کوئی۔دنیا کا دستور ہے چلتا رہتا ہے۔ 
مزید پڑھیں:عمران اور زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں،نواز شریف

شیئر: