Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پشاور_زلمی

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز پلے آف میچ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جہاں شائقین نے کرکٹ پشاور زلمی کو جیت کی مبارکباد دے رہے ہیں وہی کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
احمد نے ٹویٹ کیا کہ پشاور زلمی ہی وہ ٹیم ہے جو کہ اسلام آباد یونائٹڈ کو ہرا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:کوئنہ گلیڈی ایٹر کا سفر ختم، پشاور زلمی کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا
رابعہ یوسف نے ٹویٹ کیا :جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں آپ زلمی کو کیوں سپورٹ کرتی ہیں تو میرا جواب ہوتا ہے کہ زلمی وہ پہلے ٹیم تھی جو پاکستان آنے پر رضامند ہوئی اور انہیں کے باعث دنیا کو یہ معلوم ہوا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ زلمی فیملی کو مبارکباد ، کامران اکمل آپنے آج بہت اچھا کھیلا ، آپ سب اگلے میچز کے لیے بھی اسی طرح تیار رہیے۔
مزید پڑھیں:زندہ دلان کے شہر میں ایک بار پھر کرکٹ
احسن شہزاد میر نے ٹویٹ کیا: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو مشکل وقت دیا لیکن پشاور زلمی نے بھی خوب پرفارمنس دی۔
ڈاکٹر شاہد علیم کا کہنا ہے کہ جیت اور ہار تو کھیل کا حصہ ہے لیکن میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ٹیموں ، غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔
ابراہیم خان نے پی ایس ایل کے تاریخ یاد کرواتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کوئٹہ اور پشاور نے اب تک پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں 3میچز کھیلے ہیں اور تینوں میچز ایک رن سے ہی جیتے یا ہارے گئے ہیں۔
حارث بن احسان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے آج چیمپئنز کی طرح کھیلا۔ ڈیرن سیمی اب کراچی آپ کا انتظار کر رہا ہے۔
احمد خان نے ٹویٹ کیا کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا ٹورنامنٹ سے نکلنا بہت دکھی کر گیا۔
مزید پڑھیں:پی ای ایل: کوئنہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں