Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ماہ رمضان کےلئے بلد کے علاقے میں عارضی اسٹالزکی بکنگ شروع

 جدہ.... ریجنل بلدیہ کی جانب سے ماہ رمضان میں روایتی کھانوں کے اسٹال لگانے کےلئے جگہ کی الاٹمنٹ کے مرحلے کا آغازاتوار سے ہو گا ۔ بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر صبری اسماعیل کا کہنا ہے کہ عارضی خوانچوں کی الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس کے لئے درخواستوں کی وصولی جمعرات تک ہو گی ۔ بلد کے علاقے کو 4حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 151 اسٹال ہیں ۔ ان اسٹالوں پر ماہ رمضان اور عید الفطر کےلئے روایتی اشیاءفروخت کی جاتی ہیں جن میں کھجور، ٹافیاں ، بھنی ہوئی کلیجی کے اسٹال اور دیگر اشیاءشامل ہیں ۔ واضح رہے مملکت کی روایت کے مطابق ماہ رمضان میں رات بھر بازاروں میں رونق رہتی ہے ۔ مختلف مقامات پر عارضی اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں اشیائے خورونوش کے علاوہ ماہ رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے اشیاءفروخت کی جاتی ہیں ۔

شیئر: