Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی ایئر نے موٹے افراد کو بزنس کلاس میں سفر سے روک دیا

بینکا ک ..... تھائی لینڈ کی قومی فضائی کمپنی تھائی ایئر نے موٹے اور فربہ اندام نیز زیادہ وزنی لوگوں کے بزنس کلاس میں سفرپر پابندی لگادی ہے۔ فضائی کمپنی کا کہناہے کہ یہ پابندی اس کے نئے طیاروں میں روشناس کرائی جائیگی کیونکہ نئے طیاروں کی سیٹ بیلٹ اتنی بڑی نہیں کہ ان موٹے لوگوں کی کمر کا احاطہ کرسکیں۔ اس عجیب و غریب اعلان سے قبل تھائی ایئر ویز نے اپنے دو نئے طیاروں پر مضبوط تر قسم کے سیٹ بیلٹس لگادیئے تھے مگر ایسے افراد جن کی کمر کی چوڑائی 142سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہے یہ بیلٹ اس کا احاطہ نہیں کرسکیں گے۔ واضح ہو کہ ستمبر2017ءمیں تھائی ایئر نے زیادہ وزنی افراد اور بچو ںکو بزنس کلاس میں سفر سے روک دیا تھا۔ اب پابندی کا نیا اطلاق زیادہ چوڑی کمر والے مسافروں پر ہوگا۔ تھائی ایئر ویز والوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کے طیاروں کے مسافروں اپنے سیٹ بیلٹ نہ باندھ سکے تو یہ امریکی سیفٹی اسٹینڈرڈ سے متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی اورتھائی ایئر ایسا نہیں چاہتی۔

شیئر: