Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس افسر کو اپنی حماقت کا نتیجہ خود بھگتنا پڑا

 ویسٹ یارکشائر..... یہاں ایک ٹریفک پولیس افسر سے ارادی یا غیر ارادی طور پر احمقانہ حرکت سرزد ہوگئی اور اسکا خمیازہ بھی اسے بھگتنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اس نامعلوم پولیس افسر نے پہلے تو چالان کا فارم بھرنے میں غلطی کی اور پھر خطا کار کے طورپر اس پر اپنا ہی نام درج کردیا اور اس طرح اسے 81پونڈ کی چپت پڑ گئی۔ سب کچھ کرنے کے بعد اس پولیس افسر کو اس وقت تک اپنی حماقت کا اندازہ نہیں ہوسکا جب تک اسے جرمانے کی رقم بھرنے کا نوٹس نہیں ملا۔ ٹویٹر پر اسکے دوسرے دوستوں کا کہناہے کہ اس پولیس افسر نے انتہائی احمقانہ حرکت کی ہے اس لئے اسکے نتائج بھگتنا بھی اسکی ذمہ داری ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ کسی گاڑی کا چالا ن کررہا تھا مگر اس نے اس خانے میں جہاں گاڑی کے مالک کے بارے میں تمام تفصیلات درج تھیں اپنی تفصیلات درج کر بیٹھا تھا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ گزشتہ دنوں یہاں پیش آیا۔
 

شیئر: