Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکمبوڈیاسے بھی کم؟

واشنگٹن... امریکی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بلوم برگ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا موزانہ ایشیا کی سب سے چھوٹی معیشت کمبوڈیا کے ساتھ کیا ہے جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستانی ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔رپورٹ میں انسائٹ سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ جون 2018 تک پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں مزید 2.2 ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے کرنٹ اکانٹ خسارے کو، جو 8 ماہ میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالررہا، کو اضافی برآمدات کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے خسارے کی فنانسنگ کے لئے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتے شرح سود کے سبب روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں:زر مبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی برآمدات کیلئے رہ گے ،موڈیز

شیئر: