Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 3شہروں کےلئے فلائی دبئی کی پروازیں بند

ریاض.... فلائی دبئی نے3 اپریل سے الجوف ، ینبع اور الہفوف کےلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ فلائی دبئی ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل سبب سے ان شہروں کےلئے پروازیں بند کی گئی ہیں۔ واضح رہے فلائی دبئی کا شمار ان بین الاقوامی فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو مملکت میں آپریٹ کرتی ہیں ۔ مذکورہ ائیر لائن دبئی سے مملکت کے 10 شہروں کےلئے فضائی خدمات مہیا کرتی ہے۔ گزشتہ برس فلائی دبئی کے ذریعے 10.9 مسافروں نے سفرکیا ۔ فلائی دبئی کے بیڑے میں اس وقت 295 طیارے ہیں ۔ 
 

شیئر: