Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے وائے 7 پرائم 2018 اسمارٹ فون لانچ

ہواوے کمپنی نے وائے 7 پرائم کا ریفریش ورژن وائے 7 پرائم 2018 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور این ایف سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: