Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستانہ فٹبال : امریکہ نے پیراگوئے ، کروشیا نے میکسیکو کو ہرا دیا

نیویارک: فٹبال ورلڈ کپ2018ءکی تیاریوں کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کی ٹیمیں اپنی ساکھ بحال رکھنے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کیلئے انٹرنیشنل میچز منعقد کر رہی ہیں اسی سلسلے میں امریکہ میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹبال میچوں میں میزبان ملک نے پیراگوائے کو 0-1گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں کروشیا نے میکسیکو کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرایا۔ فٹبال کے عالمی مقابلوں کیلئے کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے ، جون 2018میں روس میں اس بڑے ایونٹ کا آغاز ہو گا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں امریکہ اور پیرا گوائے کے درمیان دلچسپ کھیل ہوا، امریکی ٹیم نے 45 ویں منٹ میں پنلٹی کک پر گول کر کے برتری حاصل کی، پیراگوئے کی ٹیم مقررہ وقت تک کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں میکسیکو اور کروشیا کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ کروشیا کو ٹیم کو 62 ویں منٹ میں پنلٹی کک کا موقع ملا جو اس نے گول میں تبدیل کردیا جبکہ اس کے مدمقابل میکسیکو پورا وقت کوئی گول نہ کرسکا۔ 

شیئر: