Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل نمبر ڈیلیٹ ہونے پر بیوی نے شوہر کو لہولہان کردیا

سیہور۔۔۔ مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں موبائل کی عادی ایک خاتون نے شوہر کو موبائل ٹھیک کرانے کیلئے دیا ۔جب وہ موبائل ٹھیک کراکر واپس گھر آیا تو اس کی بیوی جانکی بائی نے موبائل فون سے تمام رشتے داروں اور جاننے والوں کے نمبر ڈیلیٹ ہوجانے پر شدید برہم ہوگئی اور طیش کے عالم میں شوہر پر حملہ آور ہوگئی زدوکوب کیا اور دانتوں سے کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شوہر کو ضلع کے سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ بیوی کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اب پی اے سی میں بھی ہوگی خواتین بٹالین

شیئر: