Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی عدالت نے سرکوزی پر مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا

پیرس۔۔۔فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی پر مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا۔انہیں رواں ماہ 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سرکوزی کے خلاف پولیس کی چارج شیٹ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات شامل ہیں۔ اسکے علاوہ سرکوزی پر 2007 کے صدارتی انتخابات میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی سے فنڈز لینے کا بھی الزام ہے۔کمرہ عدالت میں سابق صدر نکولس سرکوزی نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے خلاف تمام کیسز خارج ہوجائیں گے۔63 سالہ نکولس سرکوزی کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے موکل کی اپیل 25 جون کو سنی جائیگی اور انہیں یقین ہے کہ ایک مرتبہ پھر سچ سب کے سامنے آجائے گا۔

شیئر: