Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر تجارت کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات،اقتصادی شراکت داری پر بات چیت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر تکنیکی مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں وزیر تجارت جام کمال خان کی یو اے ای کے سفیر سالم محمد الزعبی سے ملاقات ہوئی۔ 
وزیر تجارت نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں نئے مواقع کھولے گا۔
جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی سی ای پی اے جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعبی  نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات سے کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں تجارت، لاجسٹکس، بندرگاہوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
 یو اے ای کے سفیر سالم محمد الزعبی نے کہا کہ سی ای پی اے کے ذریعے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات نئی معاشی جہت اختیار کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
 

شیئر: