Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا اخوان المسلمین کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

امریکی انتظامیہ نے اردن اور مصر میں موجود گروپوں کو ’خصوصی طور پرعالمی دہشت گرد‘ قرار دیا (فوٹو: اے پی)
سعودی عرب نے بدھ کو امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت مصر، اردن اور لبنان میں موجود اخوان المسلمین کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’مملکت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے اور عرب ممالک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے، تاکہ خطے اور دنیا میں امن قائم رہے۔‘

امریکی انتظامیہ نے اردن اور مصر میں موجود گروپوں کو ’خصوصی طور پرعالمی دہشت گرد‘ قرار دیا، جبکہ لبنان کی تنظیم کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ کے طور پر بلیک لسٹ کر دیا۔
یہ اقدام منگل کو اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ہفتے قبل ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کو ان گروپوں کو بلیک لسٹ کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کی ہدایت دی تھی۔

شیئر: