Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس‎

سبزیوں کو تلنے کے بعد اگر ان میں تیل زیادہ ہو جائے تو تھوڑا سا بیسن ڈالنے سے تیل خشک ہو جاتا ہے۔
کیک میں انڈوں کی بو دور کرنے کے لئے اگر اس کے آمیزے میں ایک بڑا چمچ شہد کا ڈال دیا جائے تو بو دور ہو جاتی ہے۔
پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر دودھ میں ڈبو لیا جائے تو یہ خستہ ہو جاتا ہے۔
بھنڈیوں کو  خستہ کرنے کے لیے پکاتے وقت اس میں چند قطرے لیموں کا رس یا ایک چمچ دہی ڈال دیں ۔
کچا آم کاٹیں  اور تھوڑے سے پانی میں ابال لیں .  جب جوش  آ جائے تو اس میں کریلے کاٹ کر ڈال دیں چار پانچ جوش دیں  اور کریلے نکال لیں .  کریلوں کی کڑواہٹ دور ہو جائے  گی ۔
اگر کسی کپڑے پر گھی کا داغ پڑ جائے تو اس حصے  پر لیموں اور نمک لگا کر ملیں اور صابن سے دھو لیں۔
کریلے لمبائی کے رخ کاٹنے سے کڑواہٹ بہت کم ہو جاتی ہیں  . انہیں  لمبائی میں کاٹ کر اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور پھر ‏دھو لیں .  اگر فوری استعمال نہ کرنے ہو تو نمک لگا کر فریز کرلیں اور   دھونے کے بعد خوب مل کر پکائیں۔
مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے اسکو بغیر دھوئے نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر آٹے  سے دھو کر مصالحہ لگائیں تو مچھلی کی بو ختم ہوجائے گی . 
 

شیئر: