Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرنلڈشوارزینیگرکی اوپن ہارٹ سرجری

فلموں میں طاقتورروبوٹ بن کرلوگوں کادل دہلانیوالے آرنلڈ شوارزینیگردل کے مرض کا شکار ہو گئے۔ کیلیوفورنیا میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ سرجری کے بعد جیسے ہی آرنلڈ ہوش میں آئے ، انہوں نے اپنے چاہنے والے مداحوں کےلئے پیغام دیا کہ آئی ایم بیک یعنی میں واپس آگیا ہوں جو ان کی مشہور فلم ٹرمینیٹر کا ڈائیلاگ بھی ہے ۔خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ 70 سالہ اداکار کو دل کی سرجری کروانا پڑی ۔1997 میں بھی ان کا ایک والو تبدیل کیا گیا تھا۔ آرنلڈنے کہا کہ میں خود کو بیمار یا کسی قسم کی علامت محسوس نہیں کررہا مگر میں جانتا ہوں کہ اس عارضے کا جلد یا بدیر علاج کرانا ہوگا۔میں نے ڈاکٹروںسے بھی کہا تھا کہ آپریشن وغیرہ ابھی کرلیں کیونکہ میں فی الوقت جوان اور صحت مند ہوں۔
اداکار بننے سے پہلے باڈی بلڈنگ مقابلوں کےلئے اسٹیرائیڈز کے استعمال کے باعث بھی آرنلڈ کواسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ آرنلڈ شوارزینیگر نہ صرف مسٹر اولمپیاکے ٹائٹل اورمعروف ایکشن ہیرو کے طور پر دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں بلکہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
 

شیئر: