Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلنٹ نہیں توکچھ نہیں، سونم کپور

بالی وڈ ادا کار سونم کپورنے کہا ہے کہ فلمی گھرانے میں پیدا ہونے کے فائدے ہیں۔ ٹیلنٹ نہیں تو پھر کچھ نہیں۔ سونم کپور نے اپنے کریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا۔ 21 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم ”سانوریا“ ریلیز ہوئی۔انہوں نے اب تک اپنے کریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اس سے زیادہ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ان کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔
سونم کپور کو باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح کئی مرتبہ آسانی سے سینما میں داخل ہونے کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس حوالے سے سونم کپور نے ایک شو میں دلچسپ انٹرویو بھی دیا۔سونم کپور نے اس موقع پرکہا کہ ہم صرف کامیاب اداکاروں کے گھر پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کے بعدہمیں ہمیشہ بے حد محنت کرنی پڑی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار دھنوش نے فلم رانجھنا کی شوٹنگ کے دوران سونم کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اور باتوں پر فوکس کرنے کی بجائے بے حد محنت کریں اور کریئر میں ان کا یہ مشورہ کام بھی آیا۔انیل کپور کی بیٹی ہونے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہاں اسٹارز کی ادلاو ہونے اور فلمی گھرانے میں پیدا ہونے کے فائدے تو بہت ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر ٹیلنٹ نہیں تو کچھ نہیں۔ صلاحیت نہ ہو توانسان آگے نہیں بڑھ سکتا۔سونم نے کہا کہ آج کل جو اداکارائیں کام کررہی ہیں اور ڈبیو کرنے جارہی ہیں جیسے عالیہ بھٹ، سارا علی خان اور جھانوی یہ سب سینما کےلئے پہلے سے تیار ہیں تاہم سونم اپنے وقت میں اس صورتحال کے لئے تیار نہیں تھیں۔
 
 

شیئر: