#ریاض_میں_طوفان

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ ٹویٹر صارفین بھی #غبار_الریاض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ طوفان کی تصاویر اور ویڈیو شیر کر رہے ہیں اور #غبار_الریاض دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
ریان انس نے ٹویٹ کیا کہ اے اللہ میں تجھ سے اس کی خیر مانگتا ہوں ، او رجو خیر اس میں ہے وہ چاہتا ہوں ، اور جو خیر اس کے ساتھ بھیجا گیا ہے اسے چاہتا ہوں۔ میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، اور جو شر اس میں چھپا ہوا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں اور جو شر اس کے ساتھ بھیجا گیا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں۔
مزید پڑھیں:#عابدہ_کو_انصاف_دو
بنت محمد نے ٹویٹ کیا کہ ہر شے اللہ ہی کی جانب سے آتی ہے ، چاہے وہ رحمت کے ساتھ آئے یا عذاب کے ساتھ ، تو جب تم اسے دیکھو تو اسے مت بھولنا اور خدا سے نیکی کی دعا کرو اور اسکی برائی سے پناہ طلب کرو۔
خالد الروقی نے طوفان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاض کی حالت ہے تو پھر جہنم کا کیا حال ہوگا۔ اپنی نمازوں کی حفاظت کیجئے۔
العامری نے ٹویٹ کیا کہ ان شاءاللہ اس غبار کے بعد ہمارے ملک میں خوب بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں:#ملالہ_یوسف_زئی
لینا الحمادی نے ٹویٹ کیا کہ یہ طوفان اچانک آیا اور یہ اتنا شدید تھا کہ اس میں کچھ دیکھنا اور سانس لینا مشکل محسوس ہو رہا تھا۔
عیشہ کا کہنا تھا کہ جب بھی باہر جانے کا پلان بناتی ہوں یا کچھ اہم کام کرنے کا سوچتی ہوں یہ مٹی کا طوفان مجھے روکنے کے لئے آ جاتا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں