انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو اپنی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جس پر بالی ووڈ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی دعا کی۔
شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’محترم وزیراعظم نریندر مودی جی، آپ کو سالگرہ کی بہت مبارکباد، آپ کے لیے مزید کئی برس اچھی صحت، خوشی اور تکمیل سے بھرپور ہوں۔ آپ ہمیشہ قوم کو متاثر کرنے کی طاقت اور مثبت سوچ اپنے ساتھ رکھیں۔‘
مزید پڑھیں
اداکار اکشے کمار نے بھی نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سالگرہ کو خدمت کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اکشے کمار نے لکھا کہ ’کسی کی سالگرہ منانے کا اس سے خوبصورت طریقہ نہیں ہوسکتا کہ کسی ضرورت مند کی مدد کی جائے، کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لائی جائے اور دوسروں کی خدمت کا عزم کیا جائے۔‘
اداکار موہن لال نے بھی نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا اور ان کے لیے صحت، طاقت اور کامیابی کی دعا کی۔
Here’s wishing you a very Happy Birthday, Honourable PM @narendramodi ji. To many more years of good health, happiness and fulfilment. May you always carry the strength and positivity to inspire the nation.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 17, 2026
اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھی نریندر مودی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
जीवेत् शरदः शतम् शतम्।
सुदिनं सुदिनं जन्मदिनम्।
भवतु मंगलं जन्मदिनम्॥देश के यशस्वी प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी को जन्मदिवस की हार्दिक बधाई एवं अनंत शुभकामनाएं।
ईश्वर से प्रार्थना है कि उन्हें दीर्घायु, उत्तम स्वास्थ्य एवं निरंतर राष्ट्रसेवा की शक्ति प्रदान करें। उनके… pic.twitter.com/TNZm7AxYPr
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) September 17, 2026
اداکار جیکی شروف اور شلپا شیٹی نے بھی سوشل میڈیا پر نریندر مودی کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے اچھی صحت اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Wishing our Honourable Prime Minister, Shri Narendra Modi Ji, a very happy birthday. Your tireless commitment to the progress of our country continues to inspire millions. May this year bring you good health, strength and continued success in your service to the nation.… pic.twitter.com/y9xzAMlaXS
— Mohanlal (@Mohanlal) September 17, 2026












