Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ؟

اسلام آباد...تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازع بیان کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کے خلاف مسلسل متنازعہ بیان دے کر پارلیمنٹ کی تضحیک کا باعث بنے ہیں۔ پیپلزپارٹی سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کا حتمی فیصلہ کرچکی ہے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان کے بیانات پر تحریک استحقاق لانے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کے بیان سے دل آزاری ہوئی،عبدالقدوس بزنجو

شیئر: