جہیز نہیں تو تم بھی نہیں--!

امرتسر۔۔۔۔ جہیز کی خاطر بہوؤں کو زدوکوب کرکے گھروں سے نکالنے کے 2مختلف واقعات میں شوہر سمیت 44سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ پرمندر کور کی شادی گزشتہ دنوں فتح گڑھ کے جگدیپ کے ساتھ ہوئی ۔شادی کے بعد شوہر نے جہیز کا مطالبہ شروع کردیا اور زدوکوب کرکے بیوی کو گھر سے بیدخل کردیا۔دوسری جانب جیوتی کی شادی اشونی کمار سے گزشتہ برس ہوئی ۔جیوتی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر کرن ، سسر اور ساس نے جہیز کے مطالبہ کو لیکر طعنے دینے اور پریشان کرنے کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ہمارے گھر والے ان کے مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہے تو ساس، سسر اور شوہر نے مارپیٹ شروع کردی اور دھکے مار کر گھر سے باہر نکال دیا۔ پولیس نے مذکورہ دونوں معاملات میں ملزمان کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور جہیز طلب کرنے کی دفعات کے تحت شوہر اور سسرالیوں پر مقدمات قائم کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -فحش گیت گانے والوں کی اب خیر نہیں!

شیئر: