Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بڑی _بہن_کا _عالمی_دن

دنیا بھر کے ٹویٹر صارفین بڑی بہن کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر رنگ برنگی ٹویٹس دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ صارفین بڑی بہنوں کی تعریف کر رہے ہیں اور انھیں دعائیں دے رہے ہیں تو کچھ ان سے تنگ بھی نظر آرہے ہیں۔
فاطمہ نے ٹویٹ کیا: آخر کار میرے لئے بھی کوئی دن منایا گیا۔
مریم نے کہا: میری پیاری بہن! مجھے معلوم ہے کہ تم وہ انسان ہو جو ہمیشہ مشکل گھڑی میں میرے ساتھ کھڑی ہوگی ، جو میری کامیابیوں پر خوش ہوگی اور ناکامی پر مجھے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دے گی۔ میری بہن! میں تم سے محبت کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ تم جان لو کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے تمہاری جیسی بہن ملی۔
انجود الخویطر نے ٹویٹ کیا :میری بڑی بہن صرف میری بہن ہی نہیں بلکہ میری بہترین دوست بھی ہے ، وہ واحد انسان ہے جو ہر مشکل میں مجھے سہارا دیتی ہے۔
ھدیٰ نے شکوہ کیا: میری بڑی بہن کبھی میری حس مزاح کی تعریف نہیں کرتی۔
اشہد نے کہا :بڑی بہن آپ کا عکس ہوتی ہے ، وہ آپ کی تمام اچھی بری باتوں کی گواہ ہوتی ہے۔ وہ آپکی کرائم پارٹنر ، آدھی رات کی ساتھی، اندھیرے میں بھی آپ کی مسکراہٹ کو جان لینے والی ہوتی ہے۔
ھیفاءالوَعلان نے ٹویٹ کیا: میری بہن !میں تمہاری شکرگزار ہوں کہ تم میرے لئے صرف ایک بہترین بہن ہی نہیں بلکہ ماں کی طرح بھی ہو۔
میناس نے کہا :بڑی بہن کا دن تو منایا جارہا ہے لیکن چھوٹی بہن کا دن کیوں نہیں منایا جاتا؟
عروہ نے ٹویٹ کیا: میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک نرم دل اور خوبصورت سوچ رکھنے والی بہن ملی ہے۔ 
جہدی نے ٹویٹ کیا: میری بہن میری کل کائنات ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں