Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد بد عنوانی کا آغاز سپریم لیڈر کے دفتر سے کیا جائے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

 تہران..... ایران کے ایک سرکردہ سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے زور دیا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے شروع ہونی چاہیے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں رکن پارلیمان غلام علی جعفر زادہ ایمن آبادی نے کہا کہ اگر ملک میں حقیقی معنوں میں بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے تو اس کا آغاز سپریم لیڈر کے دفتر سے ہوناچاہیے۔ ریاست کے تمام اداروں میں وسیع پیمانے پر کرپشن پھیل چکی ہے۔ایران میں حکومتی عہدیداروں سے لوٹا ہوا مال واپس کرنے کے قانون کا نفاذ مشکوک لگتا ہے۔ اس وقت کرپشن ریاست کے پورے ڈھانچے کو کھوکھلا کررہی ہے۔ امید ہے انسداد بدعنوانی قانون اس کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔ 
 

شیئر: