Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات

اسلام آباد... قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال ڈی جی نیب بلوچستان کرینگے۔ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمالک کاکڑ کے خلاف ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کے مبینہ الزام کی بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ملازمین میں اعزازیہ تقسیم کرنے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی ۔
مزید پڑھیں:سابق جرنیلوں کے خلاف احتساب ریفرنس ڈرامہ ہے،رانا افضل

شیئر: