Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ سلطان بن سلمان نے سیاحت کے شعبے میں سعودائزیشن کےلئے ویب سائٹ جاری کر دی

ریاض..... قومی سیاحتی کمیٹی کے نگران اعلی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیزنے سیاحت کے شعبے میں سعودائزیشن کےلئے قائم کی جانے والی ویب " تکامل " کا افتتاح کر دیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی سیاحتی کمیٹی کی جاب ویب میں تمام معلومات مہیا کی گئی ہیں جس پر رجسٹرہونے کے بعد نوکری کے امیدواراپنے بارے میں معلومات اپ لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ پر سیاحتی سیکٹر میں درکار اسامیاں بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں جن کے مطابق ہر امیدوار اپنا سی وی پوسٹ کر سکتا ہے ۔ تکامل ویب سائٹ انگلش اور عربی میں بنائی گئی ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے ۔ ویب سائٹ پر ان کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے بھی نوکریو ں کا اعلان کیا جائے گا جو کمیٹی میں رجسٹرڈ ہو نگے ۔ ایسے سیاحتی ادارے جنہیںسعودی کارکنوں کی ضرورت ہو گی وہ اس ویب کے ذریعے کارکن حاصل کر سکیں گے ۔ تکامل ویب سائٹ کا قیام سیاحتی کمیٹی اور وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی مشترکہ کاوش ہے جس سے روزگار کے امیدوار اور آجر دونوں کو فائدہ ہو گا ۔ تکامل کاایڈریس یہ takamul.scth.gov.sa www. ہے جس پر لاگ ان کرکے تمام سیاحتی سیکٹرمیں جاب کےلئے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ تکامل کا قیام سعودائزیشن کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا جس کے ذریعے سعودی کارکن کہیں سے بھی اپنی مرضی کی جاب تلاش کر سکیں گے ۔ دریں اثناءتکامل کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی نوجوانوں کو سیاحتی کمیٹی کی جانب سے عملی تربیت بھی فراہم کرنے کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے ۔ 2020 تک سیاحتی سیکٹر میں 12لاکھ کے قریب روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جوکہ 2015 میں 8 لاکھ سے زائد تھے ۔ سیاحتی سیکٹر میں کام کرنے والوں کو مملکت کے تاریخی مقامات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ عمرہ سیاحت بھی ہے جس میں بڑی تعداد میں سعودیوں کو روزگا رفراہم کیاجارہا ہے ۔ 20 ہزار سے زائد مقامی نوجوانوں کو سیاحتی سیکٹر کے لئے عملی تربیت فراہم کی گئی ۔ جبکہ ایک ہزار افراد کو بیرون ملک اعلی سیاحتی ٹریننگ کےلئے بھیجا جاچکاہے ۔ مملکت کے مختلف شہروں میںسیاحتی شعبے کے حوالے سے 50 سے زائد تعلیمی ادارے بھی کھولے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو اس شعبے میں روزگار فراہم کیاجاسکے ۔ 

شیئر: