Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا: ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ابھا.... کسٹم اہلکاروں نے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ اسمگلر کے پیٹ سے 785 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ابھا ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر کسٹم نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافرکا شک کی بنیاد پر طبی معائنہ کروایا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں کیپسول موجود ہیں جن میں ہیروئن اسمگل کی جاتی ہے ۔ ائیرپور ٹ پر موجود طبی عملے کی مدد سے کیپسول برآمد کروانے کے بعد اسمگلر کو محکمہ انسداد منشیات کے سپرد کردیا گیا ۔ 

شیئر: