نوازالدین صدیقی کاروباری شخص بنیں گے
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو زیادہ تر فلموں میں گینگسٹر بنتے نظر آتے ہیں، اب کاروباری شخص بنیں گے۔اگرچہ نوازالدین صدیقی منفرد اداکاری کے باعث ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں مہارت رکھتے ہیں تاہم وہ پہلی بار ایک اعلیٰ کامیاب کاروباری شخص کے روپ میں نظر آئیں گے۔ہدایتکار انیل شرما 5 سال بعد ایک منفرد فلم سے بالی وڈ میںواپس آ رہے ہیں۔وہ ایک معروف ہندوستانی کاروباری شخصیت کی زندگی پرفلم بنائیں گے جس میں نوازالدین صدیقی سمیت فلم ساز انیل شرما کے بیٹے بھی ہوں گے جو ڈبیو کریں گے۔