Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہادت عا لم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، چوہدری شہباز حسین

    جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا ہے کہ ہندوستانی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریو ں کی شہادت عالمی تنظیمو ں اور عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر کب تک خاموش رہے گی ۔ وہ  معروف سیاسی و سماجی ر ہنما  بشیر خان سواتی کی جانب سے  یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ۔چوہدری شہباز حسین نے اس موقع پر اردونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کا محل وقوع دنیا کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے عالمی طاقتیں پاکستان میں خلفشار پیدا کرتی رہتی ہیں تاہم یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ ہم متحد ہو کر بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کریں ۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے ؟ ہندوستان  نہتے و مظلوم کشمیریوں کو کب تک طاقت کے زور پر دباتا رہے گا ؟ انہوں نے مزید کہا ہمارے اسلاف نے پاکستا ن اس لئے حاصل کیا تھا کہ وہاں اسلامی قوانین کو من و عن نافذ کیا جائے مگر استعماری قوتوں نے ہمیشہ سازشوں کو پروان چڑھایا ۔ قبل ازیں انہو ں نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا یوم پاکستان ہمارے لئے ایک پیغام ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا ۔ ہمیں اسلام کے زریں اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے وطن عزیز کو اس بلندی تک لے جانا ہے جو اسکے قیام کا مقصد تھا ۔ اعزازی مہمان آغا جبار۔پرویز قریشی اور راجہ بشیر تھے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ریاض گھمن نے ادا کئے دیگر شرکا میں جاوید خان سواتی۔منظور خان سواتی اسحاق مغل شیخ منیر مرزا عبدالغفار۔ملک منیر شمیم آفریدی بھی شامل تھے۔تقریب میں تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپورشرکت کرتے  ہوئے  یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار   کیا۔شرکت کرنے والوں میں جدہ میں بزنس کمیونٹی کے چیرمین رانا نواز خان،مسلم لیگ( ن) سعود ی عرب  کے قائم مقام صدر چوہدری فاروق انجم،نائب صدر چوہدری شہباز،سینئر مسلم لیگی رہنما ملک محی الدین، قاسم دستی،الیاس قاضی،اشفاق دستی،  چوہدری اظہر وڑائچ،سید اجمل حسین،معروف سماجی و سیاسی شخصیت بلو شیر وڑائچ،  ملک شمس الرحمن الطاف،فضل عباس شاہ،اردو مرکز کے جنرل سیکرٹری حامد اسلام خان کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سفارتخانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر

شیئر: