Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا روسی ہوائی جہاز دمام پہنچ گیا

     دمام - - - -  شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پور ٹ پر دنیا  کے سب سے بڑے کارگو جہاز انتونوف  نے لینڈ کیا ۔ جہاز کا وزن 600  ٹن ہے جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا ۔ جہاز روسی خلائی شٹل" بوران "کو لے جانے کیلئے بنایا گیا تھا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے ۔ ہرکیولس جہاز کے 6  انجن ہیں جو اسکے پروں پر نصب کئے گئے ہیں ۔ جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے ۔ دیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں ۔ 20 برس روسی فوج میں استعمال رہنے کے بعد اسے دوبارہ اوور ہال کرکے کمرشل بنیادوں پر کارگو جہاز کے طور پر مارکیٹ کیا گیاہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -حوثیوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لئے اقدام کیا جائے، مملکت

شیئر: