Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی

کراچی ...سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومتی ایڈوائس کو ماننے سے انکار کردیں۔ایمنسٹی اسکیم کالے دھن کو صاف کرنے کی کوشش ہے ۔ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ آرڈی ننس کو رد کرنے کے لئے قرار داد لے کر آئیں ۔اپنی آئینی مدت کے آخری ایام میں حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے عجلت میں ایمنسٹی اسکیم کا فیصلہ کیا ۔ حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں 55 دن باقی ہیں ۔ اتنے بڑے فیصلے کرنا حیرت انگیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عجلت میں پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو بھی فروخت کرنے کی بات کی ہے ۔ عجلت میں ایسے فیصلے کیوں کئے جا رہے ہیں ۔ اس اسکیم کے ذریعہ کالے دھن کو صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ اسکیم ایک بڑے بزنس کو چھوٹ دینے کے لئے لائی گئی تاکہ پہلے غیر قانونی طریقے سے پیسہ ملک سے باہر لے جایا جائے پھر وہاں جائدادیں بنائی جائیں۔ بزنس کئے جائیں اور پھر یہ پیسہ اونے پونے ٹیکس دے کر واپس لے آئیں ۔ ایمنسٹی اسکیم بگ بزنس ، سرمایہ دار اور ایلیٹ کلاس کے لئے لائی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے بھی موجودہ حکومت کی جانب سے 3 اسکیمیں لائی گئیں ، جو ناکام ہو گئیں ۔ 
مزید پڑھیں:ایمنٹسی اسکیم کالا دھن سفید کرنے کیلئے ہے ،عمران

شیئر: