Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائیکلسٹ کی ماسکو روانگی

ریاض.... سعودی سائیکلسٹ فہد بن ابراہیم الیحییٰ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کی سپورٹ کیلئے سائیکل پر ریاض سے ماسکو روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ان کے اعزاز میں ریاض گورنریٹ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے انہیں سعودی پرچم تھمایا۔ سعودی سائیکلسٹ 75دنوں میں ماسکو پہنچیں گے۔ ریاض سے روس کے دارالحکومت تک وہ 5145کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ ماسکو پہنچ کر وہ گورنر ریاض کا دیا گیا پرچم سعودی ٹیم کے وفد کے سربراہ کے حوالے کریں گے۔ 

شیئر: