Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کو راحت ملنی چاہئے، جیا بچن

ممبئی۔۔۔۔ممتاز فلمی اداکار سلمان خان کو کالا ہرن شکار معاملے میں عدالت سے 5برس قید کی سزا ملنے پربالی وڈ کی اداکاہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن نے کہا کہ سلمان کو سزا ملنے سے مجھے بیحد تکلیف ہوئی۔ انہیں سزا سے راحت ملنی چاہئے۔ دوسری جانب بشنوئی سبھا نے سلمان خان کو ہرن شکار معاملے میں 5برس جیل کی سزا دیئے جانے کا خیر مقدم کیااور پٹاخے ومٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ سلمان خان ستمبر 1998ء میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ سیف علی خان، تبو اور سونالی بندرے کے ساتھ راجستھان کے شہر جودھپور میں کررہے تھے۔ سلمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اداکار ساتھیوں کے ساتھ کانکنی گاؤں میں 2کالے ہرن شکار کئے تھے اور اسی معاملے میں عدالت نے سلمان کو قصوروار قراردیتے ہوئے 5برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
مزید پڑھیں:- - - -سلمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج

شیئر: