Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکنر اینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن: دو منگولین فالکن پانچ لاکھ 50 ہزار ریال میں نیلام

ایگزبیشن میں منگولین فالکنز کے لیے ایک حصہ مختص کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں انٹرنیشنل فالکنر اینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن 2026 کے ایک حصے کے طور پر سنیچر کو منگولین فالکن کی نیلامی کا آغاز ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیلامی کی پہلی رات دو فالکن پانچ لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔
بول کی آغاز ایک ساکر فالکن (فرخ حر) سے ہوا جو ڈیڑھ لاکھ ریال میں نیلام کیا گیا۔ دوسرا بالغ ساکر فالکن (القرناس الحر) کی بولی ایک لاکھ ریال سے شروع ہوئی اور چار لاکھ ریال پر ختم ہوئی۔
ایگزبیشن میں مسلسل دوسرے سال منگولین فالکنز کے لیے ایک حصہ مختص کیا گیا ہے جو مملکت اور خطے میں فالکنری سے وابستہ افراد میں اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
یہ پرندہ اپنی جسامت، سٹیمنا، پروں کے طویل پھیلاؤ، اور پروں کے منتوع رنگوں کے باعث انتہائی قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔
انٹرنیشنل فالکنراینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن 10 اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع ملہم کے انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر می جاری رہے گی۔ 

ایگزیبشن ایک ہزار 97 مربع میٹر رقبے پر منعقد کی جا رہی ہے۔ 20 ممالک کے 254 نمائش کنندگان اور برانڈز شریک ہیں۔ دس روزہ انٹرنیشنل ایونٹ میں باز اور شکار کے ساتھ سفاری، مہم جوئی، تفریحی اور کاروباری سرگرمیاں شامل ہیں۔
ایونٹ میں مستقبل کے فالکنرز، شلایل میوزیم، سفاری، سمندری شکار، فور وہیل ڈرائیو، تیراندازی، شوٹنگ، ہائیکنگ اور مختلف پہاڑی سرگرمیوں سمیت متعدد پروگرام شامل ہیں۔

ایونٹ میں مقابلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں ’الملواح ریس‘ نمایاں ہے۔ یہ ریس چار سے 9 اکتوبر کو ہو گی۔ اس مقابلے کے 12 راؤنڈز ہوں گے جن میں چھ راؤنڈ مالکان اور شوقیہ فالکنرز جبکہ چھ پروفیشنل فالکنروں کے لیے مخصوص ہیں۔ مجموعی طور پر سات لاکھ 23 ہزار ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
 سال 2025 میں ہونے والے ایونٹ میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی جبکہ 47 ممالک کے 1400 سے زائد نمائش کنندگان اور برانڈز شریک ہوئے۔ 9 کروڑ دس لاکھ ریال سے زیادہ کی خریداری کی گئی۔

 

شیئر: