Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انکم ٹیکس گوشوارے اپریل کے اختتام تک جمع کروائے جائیں ، ادارہ ٹیکسیشن

ریاض.... زکوة و انکم ٹیکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام ادارے جو کمیٹی میں رجسٹرڈ ہیں اور انکی سالانہ آمدنی 40 ملین ریال یا اس کم ہے وہ سہ ماہی ٹیکس ادائیگی کے گوشوارے ادارے میں جمع کروائیں ۔ ایسے ادارے جن کی سالانہ آمدنی 40 ملین ریال سے زائد ہے ان پر لازم ہے کہ وہ سہ ماہی کے بجائے ماہانہ بنیاد پر اپنے گوشوارے جمع کرائیں ۔ ادارہ ٹیکسیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے اپریل کے آخرتک جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخوںمیں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جو مجموعی ٹیکس کا 5 سے 25 فیصد تک ہو سکتا ہے ۔ جن کمپنیوں یا خدمات فراہم کرنے والے ادارے پر ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے اور وہ مقررہ مدت میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان اداروں کی حکومتی سروسز بند کردی جائیں گی علاوہ ازیں ان پر ہر ماہ 5 فیصد کے حساب سے سرچارج بھی وصول کیاجائےگا ۔ ادارہ ٹیکسیشن کی جانب سے ویلو ایڈیڈ ٹیکس جمع کرانے کےلئے ڈیجیٹل بینکنگ سروس کا آپشن " سداد " کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ گوشوارے جمع کرانے والے ادارے کو کلیئرنس کی سند دی جائے گی تاکہ انکے حکومتی معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ دریں اثناءادارے ٹیکسیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جن اداروںکی جانب سے سالانہ انکم جمع کرانے میں غلطی ہوئی ہے وہ اس کی تصحیح ٹیکس کی رسید جمع کرانے کے 20 دن کے اندر کر سکتے ہیں ۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے مدت کا تعین کرنا اداروں پر منحصر ہے آیا وہ ماہانہ یہ سہ ماہی مدت کا تعین کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں ادارہ ٹیکسیشن کی جانب سے ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ادارے یا کمپنیوں کے مالکان ویلو ایڈیڈ ٹیکس جمع کراسکتے ہیں ۔

شیئر: