Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں بہت کچھ حاصل کیا، چیئرمین پی سی بی

 
  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل3 میں لاہور اور کراچی میں عوام کو مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن بدلے میں پاکستان نے بہت کچھ حاصل بھی کیا ۔ہم بتدریج انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب گامزن ہیں۔ ہم2020میں کسی مکمل سیریز کی میزبانی کےلئے پرامید ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں آدھے میچز پاکستان میں ہوں گے تو کرکٹ کھیلنے والے کئی ملکوں کے نامور اسٹارز کھیلنے کےلئے آئیں گے۔یہ سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہا تو غیر ملکی کھلاڑی اپنے بورڈز کو ا عتماد میں لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یوں طویل سفر میں کسی تھکاوٹ کا شکار ہوئے بغیر ہمیں اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں عوام کو مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن بدلے میں پاکستان نے بہت کچھ حاصل بھی کیا ،ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں ۔ 

شیئر: