Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز کے لالچ میں بہوکا قتل، لاش غائب

حاجی پور۔۔۔۔بہار میں ویشالی کے ویدو پور تھانہ علاقے میں جہیز کیلئے ایک خاتون کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوپوال پور گاؤں کے باشندے ستاب لال رائے کی شادی 6سال قبل مہنار تھانہ کے لاہوری چوک کی ببلی کماری سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے سسرالیوں نے جہیز کا مطالبہ اور بات بات  پر طعنہ دینا شروع کردیا۔ ببلی جب ان کی مخالفت کرتی تو سسرال والوں سے جھگڑا شروع ہوجاتا ۔ گزشتہ روز جہیز کے مطالبے پر معاملہ اتنا طول پکڑا کہ سسرالیوں نے ببلی کو قتل کرکے لاش غائب کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقتولہ کے والد نے متعلقہ تھانے میں شوہر سمیت سسرال کے 6افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ببلی کے شوہر کی بہن (نند) کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہیں۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیوی کی بے راہ روی سے تنگ شوہرنے زہر کھالیا

شیئر: