Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کی کشیدہ صورتحال،ٹرمپ کا لاطینی امریکا کا دورہ منسوخ

واشنگٹن..... خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا لاطینی امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ شام کو دیئے جانے والے امریکی جواب کی نگرانی خود کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ صدر بشار الاسد کو دوما میں کیے گئے مبینہ کیمیائی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

شیئر: