Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اسپین کا دورہ کریں گے، ایوان شاہی

ریاض:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان میڈرڈ روانہ ہوگئے۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت اور اسپین حکومت کی دعوت پر ولی عہد میڈرڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔وہ آج بدھ کو پیرس سے میڈرڈ کے لئے روانہ ہوئے۔ اسپین پہنچنے پر ان کی ملاقات اسپین کے شاہ فلیپی ششم ، وزیر اعظم مریانو راخوئی اور دیگر حکام سے ہوگی۔ اسپین میں قیام کے دوران کے ولی عہد اسپین حکومت کے ساتھ متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
 

شیئر: