Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین جہاں نے شامی سے 10لاکھ روپے ماہانہ اخراجات کا مطالبہ کردیا

    کولکتہ - - - - -ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان پیدا ہونیوالا تنازع رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ان کی اہلیہ حسین جہاں نے کولکتہ کے علی پور تھانے میں  شوہراور  ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تشدد سے متعلق کیس درج کرانے کے بعدگزربسرکیلئے ماہانہ 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔حسین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شامی سالانہ تقریبا100کروڑ روپے کماتے ہیں لہذا ان کیلئے حسین کوماہانہ 7لاکھ روپے اور 3لاکھ روپے بچی کے اخراجات کی ادائیگی میں شامی کو دشواری پیش نہیں آنی چاہئے۔
گھریلو تشدد قانون 2005کے تحت درج کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپیل کورٹ کے تیسرے  مجسٹریٹ نے شامی اور دیگر ملزمان کے نام سمن جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15دن کے اندر عدالت میں پیش ہوں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حسین جہاں کے وکیل ذاکر حسین نے کہا کہ مجسٹریٹ نے ہماری درخواست پر سماعت کے بعد دوسرے فریق کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیااور آئندہ سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔ حسین جہاں نے اس سے قبل لال بازار پولیس اسٹیشن میں بھی شامی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر فاسٹ بولر کے خلاف کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ذاکر نائک کی درخواست سماعت ملتوی

شیئر: