Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی نوٹ 5 پرو کے پری آرڈر 13 اپریل سے شروع‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ریڈمی نوٹ 5 پرو کے پری آرڈر 13 اپریل سے شروع کردیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کو کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ می ڈاٹ کام سے پری آرڈر کیا جاسکے گا۔ فون کو کمپنی نے رواں سال فروری میں لانچ کیا تھا۔ اسمارٹ فون کی خصوصیات کا جائزہ لیا جائے تو اس فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔سیکیورٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سکینر اور فیس ان لاک فیچر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: