Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کرکٹ کپ:پاک ہند کا پہلا میچ21ستمبر کو ہوگا

کوالا لمپور:امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں روایتی حریف ہند کے ساتھ ہو گی اور دونوں ٹیموں کا مقابلہ21ستمبر کو ہوگا۔منتظمین کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ قبل ازیں 2008میں متعارف کرائے جانے والے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کرکے دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان سپر 4مرحلہ ہوگا جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔ 18ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں گروپ اے میں شامل پاکستان اور ہندکا میچ 21ستمبر کو ہوگا۔ اگر تیسری کوالیفائر ٹیم نے کوئی اپ سیٹ نہ کیا تو سپر4مرحلے میں روایتی حریف ٹیمیں ہی مد مقابل ہونگی۔گروپ بی میں شامل بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان سے راﺅنڈ آف فور میں کوئی بھی جگہ بنائے،ان ٹیموں کی قوت اور فارم کو دیکھا جائے تو فائنل تک رسائی کیلئے بھی پاکستان اور ہند کو ہی فیورٹ قرار دیا جا سکتا ہے،امکان یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے بھی آپس ہی میں مقابلہ کریں گی۔پاکستان کا پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا۔ سپر 4 راونڈ مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا اورفائنل 30تاریخ کو ہوگا۔

شیئر: