Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرافے نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر خوراک اٹھالی

ورسٹر شائر..... ورسٹر شائر کے سفاری پارک میں ایک بھوکے زرافے نے گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا اور اپنا سر اندر ڈال کر وہاں موجود کھانے پر جھپٹ پڑا۔ اس وقت گاڑی میں ایک جوڑا بیٹھا ہوا تھا جس نے زرافے کو اپنی جانب آتے دیکھ کر کھڑکی کے شیشے چڑھا لئے تھے لیکن زرافہ اتنا بھوکا تھا کہ اس نے کوئی پروا نہیں کی اور اپنا منہ گاڑی کے اندر ڈال دیا۔ ٹوٹے شیشوں سے وہ زخمی بھی نہیں ہوا۔ اس سفاری پارک میں آنے والے سیاح وہاں موجود جانوروں کو خوراک دیتے ہیں اور وہ اس کے لئے اپنی گاڑی کے شیشے آدھے کھلے رکھتے ہیں۔ اسی لئے زرافے نے بھی بے دھڑک اپنا سر گاڑی میں ڈال دیا۔ پارک آنے والے دوسرے سیاح جو حیرت سے اس منظر کو دیکھ رہے تھے وڈیو بنالی۔ بعد میں اس نے یہ وڈیو ایک اخبار کو بھیجتے ہوئے کہا کہ زرافے کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ میں نے اپنی گاڑی کا ہارن بجا کر پارک کے رکھوالوں کو بھی بلایا۔

شیئر: