Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہادر فوج خطرے سے نمنٹے کیلئے تیار ہے ،جنرل باجوہ

کاکول...پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ خلوص کے ساتھ یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت پاکستان اور ہند کے تنازعات کے پر امن حل کا راستہ جامع اور بامقصد مذاکرات ہیں۔امن کی خواہش کو کسی بھی طرح سے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔بہادر مسلح افواج کسی بھی طرح کے خطرے کا بھر پور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اپنی سر زمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال میں نہ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول میں 137 پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے مذاکرات کیلئے پرعزم ہے جو صرف خودمختارانہ برابری وقار اور عزت کی بنیاد پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے کوشاںہیں۔تمام دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز پران کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو پاکستان میں بھی امن نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کشمیر یوںکے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی مکمل سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن پسند معصوم شہریوں کو بد ترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ عالمی برادری کیلئے وقت آ چکا کہ وہ بیدار ہو اور برصغیر کے اس بد قسمت علاقہ میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاءپسندی کی لعنت پاک کرنے کیلئے کسی امتیاز کے بغیر اپنا کردار ادا کیا ۔ ہماری کوششوں کے نتائج آنا شروع ہو چکے ۔ پاکستان کو محفوظ خو شحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوںنے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں اور چیلنجز ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہونگے ۔
مزید پڑھیں:امن کے فوائد عوام تک پہنچیں گے ،کورکمانڈرز کانفرنس

شیئر: