Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزے کی معیاد ختم ہونے پر 50ہزار ریال جرمانہ ،6ماہ قید

ریاض....عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد مملکت میں غیر قانونی قیام پر 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو چاہئے کہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں۔ انہیں مملکت میں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں۔ ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے۔ اسکے علاوہ کسی چوتھے شہر میں انہیں جانے کی اجازت نہیں۔ شہری و مقیم غیر ملکی مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہ کریں۔ ایسا کرنے پر ان کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں میں یکم محرم سے 5رجب تک مملکت میں 39لاکھ 25ہزار 210 معتمرین پہنچے ہیں۔ یہ بری ، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ معتمرین کے استقبال کیلئے اہلکاروںکو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

شیئر: