Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین انٹرنیشنل اسکول کے طلباءکو خانےدار تصویر بنانے پر ورلڈ ریکارڈ

تصویر گزشتہ برس عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر العبیر گروپ کے تعاون سے بنائی گئی تھی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) انڈین انٹرنیشنل اسکول کے طلباءکو سب سے بڑی خانے دار (موزیک ) تصویر بنانے پر گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ قونصل جنرل نوررحمان شیخ اور العبیرمیڈیکل گروپ کے صدر محمد الونگل نے جینس ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ انڈین انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل سید مسعود احمد کو دیا ۔ تفصیلات کے مطابق العبیر میڈیکل گروپ کے تعاون سے انڈین انٹرنیشنل اسکول کے طلباءنے گزشتہ برس عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر سب سے بڑی خانے دار تصویر بنائی جسے عالمی ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے بھیجا گیا جہاں سے مذکورہ تصویر کو رولڈ ریکارڈ میں درج کرکے اسے عالمی ذیابیطس کے دن کے حوالے سے سب سے بڑی موزیک قرار دیتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ۔ اس موقع پر انڈین قونصل جنرل نور رحمان شیخ نے طلباءاور اسکول انتظامیہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا مجھے اس بات کا یقین ہے کہ محنت اور خلوص نیت سے کیا گیا کام کبھی رائیگاں نہیں جاتا ۔ عزم صمیم اور پختہ ارادے سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے ۔ العبیر میڈیکل گروپ کے صدر محمد الونگل نے عالمی ریکارڈ بنانے پر طلباءکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا انڈین انٹرنیشنل اسکول کے طلباءنے اپنے عزم اور حوصلے سے ثابت کر دیا کہ کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا ۔ الونگل نے عوامی صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی مہم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ العبیر میڈیکل گروپ کی جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور دیابیطس سے بچاﺅ کی عوامی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔ پرنسپل سید مسعود احمد نے قونصل جنرل کی جانب سے مثالی تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل شاہد عالم ، العبیر میڈیکل گروپ کے نائب صد ر، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین آصف رمیز اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔ واضح رہے خانے دار تصویر بنانے میں 4500 طلباءنے حصہ لیا تھا ۔ 

شیئر: