Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی الٹنے پر ڈرائیور ہلاک، ہتھیار برآمد

مکہ مکرمہ ... مکہ مکرمہ میں الساحل روڈ پر گاڑی الٹ جانے پر ڈرائیو رہلاک ہوگیا۔ گاڑی الٹنے سے بھاری رقم ، ممنوعہ اشیاءاور ہتھیار سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق الشعیبہ تحصیل روڑ سیکیورٹی فورس کا کہناہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ہماری ٹیم جائے وقوعہ پہنچی۔ پتہ چلا کہ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک ہوچکا ہے۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے ایک بریف کیس برآمد ہوا جس میں 30ہزار ریال سے زیادہ کی رقم تھی۔ ممنوعہ نشہ آور گولیاں 600سے زیادہ تھیں اور ایک پستول بھی موجود تھا۔ محکمہ ٹریفک اور فوجداری شواہد جمع کرنے والے ادارے نے تحقیقات شروع کردی۔

                                  

شیئر: