Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے پہاڑوں میں چٹانیں کاٹنے پر پابندی کی سفارش

مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کی اسپیشل ٹیم نے مقدس شہر کے پہاڑوں سے چٹانیں کاٹنے پر بندش کی سفارش کردی۔ گورنر شہزادہ خالد الفیصل کو پیش کردی گئی۔ الفیصل نے مذکورہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں چٹانیں کاٹنے کے نتائج کا جائزہ لینے کیلئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس سے قبل خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ایک جائزہ تیار کرکے خبردار کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کی چٹانیں کاٹنے اور صاف کرنے سے 10خطرات لاحق ہونگے۔

 

شیئر: