Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کا سوڈانی رہنما سے امن کوششوں پر تبادلہ خیال

سعودی عرب، سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے بدھ کو پورٹ سوڈان میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نےعبدالفتاح البرہان کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب می مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
ملاقات کے دوران سوڈان میں امن کے حصول اور اس کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینیئر ولید الخریجی نے کہا ’سعودی عرب سوڈان کی سلامتی اور استحکام کی بحالی، اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے سعودی عرب سوڈان میں اپریل 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کےلیے کوششوں کی قیادت کررہا ہے۔

 

شیئر: