کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کےلیے ’جامع سٹروک سینٹر‘ سرٹیفیکیشن
عالمی سطح پر فالج کےعلاج کے شعبے میں اہم ہسپتالوں میں شمار ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کو امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن اور مشرق وسطی و شمال افریقہ سٹروک آرگنائزیشن کی جانب سے ’جامع سٹروک سینٹر‘ سرٹیفیکیشن ایوارڈ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جامع سٹروک سینٹر کی سرٹیفیکیشن کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا شمار عالمی سطح پر فالج کےعلاج کے شعبے میں اہم ہسپتالوں میں ہو گیا۔
سرٹیفیکیشن فالج کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی مثالی طبی خدمات اور بروقت تشخیص کے اعتراف میں اسٹروک سینٹر میں اندراج کیا گیا ہے۔
شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کو حاصل ہونے والی کامیابی عالمی سطح پر وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہاں موجود طبی عملہ اپنے پیشے میں مکمل مہارت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر مشرق وسطی اور افریقہ میں پہلے اور عالمی سطح پر 20 ویں نمبر پر ہے۔
یہ ہسپتال مسلسل دوسرے سال دنیا بھر کے 250 اعلی تعلیمی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔
نیوز ویک میگزین کے انڈیکس برائے سال 2025 کے مطابق دنیا کے بہترین ہسپتال جبکہ سال 2026 کے مثالی سمارٹ ہسپتال کے طور پر ہوتا ہے۔
